برلن ( عکس آن لائن)جرمن چانسلرانجیلا میرکل کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں ہے۔ چند روز قبل جرمن چانسلر نے پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کی وبا کے حوالے سے خطاب کیا تھا۔ خطاب ختم کرنے کے بعد وہ اپنی نشست پر آ کر بیٹھ گئیں۔چند لمحوں بعد اچانک وہ زور دار طریقے سے اچھل گئیں اور تیزی سے اس ڈائس کی جانب لپکیں جہاں کچھ دیر قبل کھڑے ہو کر انہوں نے خطاب کیا تھا۔ اس بھاگ دوڑ کی وجہ یہ تھی کہ میرکل اپنے چہرے کا حفاظتی ماسک ڈائس پر ہی بھول آئی تھیں۔محض 10 سیکنڈ پر مشتمل اس منظر کے وڈیو کلپ کو صرف ٹویٹر پر ہی 30 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔عر ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے جرمن چانسلر کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے #ہم سب میرکل ہیں کا ٹرینڈ مقبول ہوا۔ اس کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ اس نوعیت کی غلطی ہم میں سے کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔خطاب کے بعد میرکل اپنی نشست پر واپس آئیں تو اس موقع پر بہت سے لوگوں نے انہیں متنبہ کیا کہ وہ اپنا ماسک خطاب کے ڈائس پر بھول آئی ہیں۔ اس پر جرمن چانسلر کو فوری احساس ہوا اور وہ بجلی کی سی تیزی سے اپنا ماسک لینے دوڑ پڑیں۔ میرکل نے ماسک اپنے چہرے پر لگایا اوراس معصومانہ غلطی پر مسکرا دیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
- شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
- میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی’ میرا
- مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
- ٹی 20 میچ کے دوران بابر اعظم نے سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا