سونے کی قیمت

ملک میں سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار پر مستحکم ہے۔

کراچی اور ملتان کے ڈیلرز کے مطابق 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 85 ہزار185 روپے ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1981 ڈالر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں