نئے الیکشن

ملک میں بہت جلد نئے الیکشن ہونے جا رہے ہیں، نواز شریف اپنی جنگ کوٹ لکھپت میں جیت چکا ،کیپٹن (ر)صفدر

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد نئے الیکشن ہونے جا رہے ہیں، جو ڈیل اور 15 ملین ڈالر دینے کی بات کررہے ہیں، ان کو ہم پانچ ٹکے نہ دیں، نواز شریف اپنی جنگ کوٹ لکھپت میں جیت چکا ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد حقیقی تبدیلی آجائے گی۔کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کامیاب ہوگا۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ جو ڈیل اور 15 ملین ڈالر دینے کی بات کررہے ہیں، ان کو ہم پانچ ٹکے نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو ان کو ضرور پیشکش کرتے۔سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن ہونے والے ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی جنگ کوٹ لکھپت میں جیت چکا ہے۔

سماعت سے قبل پولیس نے وکلا اور صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا جس کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں