شاہ محمود قریشی

مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کروں گا ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کروں گا ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مصر کے دو روزہ دورے پر روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہاکہ مصر مسلم امہ کا ایک اہم ملک ہے جسے افریقہ کا ”گیٹ وے”بھی کہا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ معاشی سفارت کاری کو پیش نظر رکھتے ہوئے، افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کا فروغ ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوںنے کہاکہ مصری وزیر خارجہ کی دعوت پر مصر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں تاکہ اس اہم ملک کے ساتھ روابط کو فروغ دیا جا سکے،دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بے پناہ امکانات موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میں مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کروں گا ۔

انہوںنے کہاکہ جامعہ الازہر جانے کا ارادہ ہے ہماری خواہش ہے کہ ہم تعلیمی شعبے میں ان کے تجربات سے استفادہ کر سکیں ۔ انہوںنے کمہاکہ مصر میں میری بزنس کمیونٹی سے ملاقات ہو گی اور میڈیا نمائندگان کے ساتھ گفتگو کا موقع بھی میسر آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں