سینٹ انتخابات

مسلم لیگ (ن) نے سینٹ انتخابات 2018ء پیسے تقسیم سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی

اسلام آباد (عکس آن لائن)مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات 2018ء پیسے تقسیم سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ۔

پیر کو پیسے تقسیم ویڈیو اسکینڈل سے متعلق درخوست مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے جمع کرائی،درخوست میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ، سابق وزیر اعلی پرویز خٹک اور سابق اسپیکر خیبر پختوانخوا اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے،ویڈیو اسکینڈل کیس میں ڈی جی ایف آئی اے ، پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخوراست میں کہاگیاکہ آئین کی تحت الیکشن کمیشن ، انتخابات کو شفاف ، آزادانہ بنانے کا ذمہ دار ہے ،

الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کسی بھی ایجنسی سے تحقیقات کروا سکتا ہے۔ درخواست کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی ایز جن افراد پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں وہ کیس کی تحقیقات نہیں کر سکتے ، الیکشن کمیشن ویڈیو اسکینڈل کی صاف شفاف تحقیقات کروائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں