جمشید اقبال چیمہ

مریم صفدر جس استاد کے پیچھے لگی ہوئی ہیں انکے والد بھی اسی کی پیروی کرتے رہے ہیں، جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صفدر جس استاد کے پیچھے لگی ہوئی ہیں ان کے والد بھی اسی کی پیروی کرتے رہے ہیں اور نتیجہ سب کے سامنے ہے،پی ڈی ایم کی تحریک قصہ پارینہ بن گئی ہے ،مریم صفدر پیرا شوٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) میں اتری ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سینئر رہنماانہیں تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔

منگل کو اپنے دفتر میں حلقہ این اے 127کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری کو پاکستان کی غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں ، یہ لکھی لکھائی تقریریں اور رٹے رٹائے جملے بول کر لیڈر بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔پی ڈی ایم کا ایجنڈا کرپشن کی ترقی جبکہ ان کے مدمقابل تنہا ڈٹ کر کھڑی تحریک انصاف کا ایجنڈا اس ناسور کا جڑ سے خاتمہ اور ملک و قوم کی ترقی ہے اور انشا اللہ اس میں سر خرو بھی ہوں گے ۔ جمشیداقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان مشکلات کے باوجودکرپٹ مافیا سے ہاتھ نہ ملانے کا واضح اعلان کرکے اپنے منشور پر عملدرآمد کر رہے ہیں اوراسی سے پاکستانی عظیم قوم بنےں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں