حلیم عادل شیخ

مراد علی شاہ نے کرمنل لوگ منگوائے، پولیس کی مدد سے مسئلہ کھڑا کیا جائے گا، حلیم عادل شیخ

کراچی(عکس آن لائن)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے الزام عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ مراد علی شاہ نے گھٹیا منصوبہ بندی کی، پولیس کی مدد سے کوئی مسئلہ کھڑا کیا جائے گا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انشا اللہ کامیابی ہماری ہے۔ملیرمیں جشن فتح ہوگا۔ ملیر کے لوگوں کی سیٹ ہے، جو 50 سال سے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے رہے تھے، ملیر تباہ و برباد ہوگیا۔ ملیر کی زمینوں پر قبضے ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ملیر میں ریتی بجری کی چوری ہوئی۔

ملیر کا ٹھیکیدار رائو انوار تھا۔انہوں نے کہاکہ پی پی ترقیاتی کام اور پیسہ چلاتی رہی یہ وہی گڈیاں ہیں جو پشاور میں انہوں نے بانٹی۔ غریب کا ووٹ نہیں خریدا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کی شکل انہیں بری لگتی ہے۔ حلیم عادل شیخ میں انہیں زکوٹا جن نظر آتا ہے، مراد علی شاہ کے والد جب وزیر اعلی تھے تب انہوں نے مرتضی بھٹو کو مروایا۔اپوزیشن لیڈرسندھ نے کہا کہ بلاول کے کہنے پر مراد علی شاہ نے یہاں کرمنل لوگ منگوائے ہیں۔ مراد علی شاہ نے وزیر اعلی ہائوس میں گھٹیا منصوبہ بندی کی۔

آج پولیس کی مدد سے کوئی مسئلہ کھڑا کیا جائے گا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پولیس ان کی غلام بنی ہوئی ہے۔ آئی جی پولیس مراد علی شاہ کے درباری ہیں۔ پی پی کی کرمنل گینگ ہم پر حملہ کرسکتی ہے۔ ڈی جی رینجرز اور دیگر ادارے ان پر نظر رکھیں۔ آج سے 6 دن پہلے بلاول نے خفیہ میٹنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں