قبرستان

ماموں کانجن:نہری پانی قبرستان میں داخل ہونے سے متعدد قبریں بیٹھ گئیں

ماموں کانجن(نمائندہ عکس آن لائن)پانی قبرستان میں داخل ہونے سے متعدد قبریں بیٹھ گئیں تفصیلات کے مطابق چک شاہ گلشیر 497گ ب کے مرکزی قبرستان کے درمیان سے گزرنے والے سرکاری کھال سے نہری پانی اوورفلو ہو کر قبرستان میں داخل ہو گیا جس کے باعث متعدد قبریں بیٹھ گئیں اہل دیہہ کے کھال سے متعلقہ کاشتکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کھال کی صفائی کریں تاکہ قبروں کو نقصان سے بچایا جا سکے واضح رہے مذکورہ گاﺅں کے لوگوں نے گزشتہ روز قبرستان سے خودرو جھاڑیوں کو کاٹ کر وہاں صفائی کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں