یو این سیکر ٹری جنرل

غزہ جنگ بندی میں توسیع امید کی علامت ہے،انتونیو گوتریس

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں دو دن کے لیے جنگ بندی میں توسیع امید اور انسانیت کی ایک کرن ہے۔ حالانکہ 2 دن پٹی میں موجود لوگوں کو ضروری امداد پہنچانے کے لیے ناکافی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوتیریس نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ جنگ کے اندھیروں کے درمیان امید اور انسانیت کی ایک کرن ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس سے ہمیں غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا موقع ملے گا جو بہت زیادہ مصائب کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں