شازیہ مری

عمران خان کو ملکی معاملات سمجھنے کیلئے کتنی صدیاں درکار ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (عکس آن لائن)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے طنز کراتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ملکی معاملات سمجھنے کیلئے کتنی صدیاں درکار ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کو ملکی معاملات سمجھنے کیلئے کتنی صدیاں درکار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا المیہ یہ ہے کہ وہ وزیراعظم بننے کے باوجود کنٹینر سے نہیں اترے۔ انہوںنے کہاکہ بیورو کریسی کو دھمکیاں سلیکٹڈ وزیراعظم کی بوکھلاہٹ ہے ، وزیراعظم کی نالائقی سے بیوروکریسی بھی پریشان ہے۔ انہوںنے کہا کہ بیچاری بیورو کریسی جرمنی اور جاپان کی سرحدیں کیسے ملائے؟عمران نیازی اپنی نالائقی کا اعتراف کریں اور قوم کی جان چھوڑیں

اپنا تبصرہ بھیجیں