عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

ممبئی (عکس آن لائن)نامور بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی صاحبزادی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں کچھ عرصے سے اداکارائوں کی ڈیپ فیک ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں۔ اداکارہ رشمیکا مندانا، کاجول اور کترینہ کیف کی بھی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں،تاہم ان متاثرین میں اب اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

اوریجنل ویڈیو میں خاتون کے چہرے کو عالیہ بھٹ کے چہرے سے ہی تبدیل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں