صدر مملکت

صدر مملکت سے نائیجریا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سہیل احمد خان کی ملاقات

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نائیجریا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سہیل احمد خان نے ملاقات کی ، صدر مملکت عارف علوی نے نائیجریا کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا ۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کیساتھ تجارتی ، اقتصادی اور ثقافتی تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک کے باہمی فائدے کیلئے دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے مواقع تلاش کرنے چاہیئے ، اقتصادی سفارتکاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی حصہ ہے صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ نامزد ہائی کمشنر ثقافتی اور عوامی روابط کو فروغ دینے کیلئے کام کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں