وزیر اعظم عادل عبدالمہدی

شام سے آنے والی امریکی فوج کو عراق میں قیام کی اجازت نہیں دی،وزیراعظم مہدی

بغداد(عکس آن لائن)عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے شام سے انخلا کے بعد امریکی افواج کو عراق میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ ہم شام سے آنے والے امریکی فوجیوں سے متعلق بین الاقوامی قانون کے تحت کارروائی کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبد المہدی کے یہ ریمارکس عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کی جانب سے ایک بیان میں تصدیق کرنے کے بعد سامنے آئے کہ جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوج کو عراق میں داخلی کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے حکومت کی طرف سے کوئی منظوری دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں