شناختی کارڈ

سیلز ٹیکس سے متعلق شناختی کارڈ کے حوالے سے جنرل آرڈر جاری

اسلام آباد(عکس آن لائن ) فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر ) نے کہا ہے کہ انوائس، سیلز ٹیکس غیر رجسٹرافراد کی طرف سے سپلائر کے اکا ونٹ میں جمع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایف بی آر نے اپنے پیغام میں سیلزٹیکس سے متعلق شناختی کارڈ کےحوالے سے جنرل آرڈر جاری کردیا۔

ایف بی آر نے کہا کہ شناخت کے لیے این ٹی این یا این آئی سی کی فراہمی نیک نیتی تصور ہوگی، ٹیکس انوائس کو سیلزٹیکس کے ایکٹ کی شق23 بی پوری کرتی ہو۔فیڈرل بورڈآف ریونیو کے مطابق خریدارکی طرف سے فراہم این آئی سی نادرا سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے، این آئی سی یا این ٹی این فروخت کنندہ کے کسی بھی ملازم یا ساتھی کا نہ ہو۔ایف بی آر نے مزید کہا کہ انوائس، سیلز ٹیکس غیر رجسٹرافراد کی طرف سے سپلائر کے اکانٹ میں جمع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں