امان اللہ

سٹیج اداکار امان اللہ خان سانس میں دشواری کے باعث ہسپتال داخل

لاہور (عکس آن لائن) سٹیج کے معروف اداکار امان اللہ کو سانس میں دشواری کے باعث ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ پاکستان کے معروف سٹیج اداکارہ امان اللہ کو سانس میں دشواری کے باعث مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ معروف کامیڈین امان اللہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے،انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں شفٹ کر دیاگیا۔دوسری طرف پاکستان کے معروف سٹیج اداکار امان اللہ کے اہل خانہ نے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں