وزیر خارجہ

سعودی عرب اور یو اے ای مسئلہ کشمیر پر متحرک ، دونوں کے وزیر خارجہ کل پاکستان کے بعد بھارت جائیں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مسئلہ کشمیر پر متحرک ہوگئے‘

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداﷲ بن زید بن سلطان النہیان بدھ کو پاکستان پہنچیں گے، وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے بعد یہاں سے بھارت جائیں گے جہاں پر وہ بھارت کی اعلیٰ قیادت سے مل کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر پر گفتگو کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیربدھ کو ایک روزہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچیں گے۔سعودی سفارت خانے کے مطابق عادل الجبیر دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیر مملکت برائے خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوگی۔سعودی سفارت خانے کا بتانا ہے کہ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوگا۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداﷲ بن زید بن سلطان النہیان بھی بدھ کو پاکستان پہنچیں گے یہا پر وہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی اعلیٰ سے ملاقاتیں کریں گئے جس میں وہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی خصوصیءحیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کر یں گے ۔ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دونوں وزرا¾ خارجہ بھارت جائیں گے جہاں پر وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اعلیٰ بھارتی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی ۔ واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا عالمی رہنما وں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنما وں کے درمیان ٹیلی فون پر 2 ہفتے میں تیسرا رابطہ کیاگیا۔رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر آگاہ کیا اور دونوں رہنماوں نے باہمی امورپرگفتگواور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کو کشمیر میں بھارت کے مظالم اور اس سے پیدا ہونے والے حالات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

یاد رہے 27 اگست کو وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا کیا تھا ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔اس سے قبل 20 اگست کو بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کرکے کشمیر کےمعاملے تبادلہ خیال کیا تھا اور وزیراعظم نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سےولی عہدمحمد بن سلمان کوآگاہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں