برتری حاصل

پہلا ٹی20، عالمی نمبر ایک پاکستان 101 رنز پر ڈھیر، سری لنکا کامیاب

لاہور(عکس آن لائن) چیف سلیکٹر مصباح الحق کی منتخب کردہ ٹی ٹونٹی ٹیم اپنے پہلے معرکے میں ناکام ہو گئی،سری لنکانے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو64رنزسے شکست دے کرتین میچوں کی سیریزمیں1-0کی برتری حاصل کرلی،محمدحسنین کی شاندارہیٹ ٹرک،عمراکمل اوراحمدشہزادایک مرتبہ پھرکارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ۔پاکستان اورسری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کرسری لنکاکوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں5وکٹوں کے نقصان پر165رنزبنائے۔گرین شرٹس ہدف کے تعاقب میں 17.4اووروں میں101رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازبابراعظم اوراحمدشہزادنے کیا،دوسرے اوورکی پانچویں گیندپرمیں بابراعظم13رنزبناکر نوان پرادیپ کی گیندپر نود بھنوکاکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اس وقت پاکستان کامجموعی سکور13رنزتھاا۔س کے بعدبیٹنگ کے لئے آنیوالے عمراکمل بغیرکوئی کھاتہ کھولے نوان پرادیپ کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے ۔ واضح رہے کہ عمراکمل کی ٹیم میں تین سال بعد واپسی ہوئی۔اس کے بعد احمد شہزاد بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 4 رنز بنا کراوڈانہ کی گیندپربولڈ ہوگئے اس وقت پاکستان کامجموعی سکور22رنزتھا۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان سرفرازاحمداورافتخاراحمدنے 46رنزکااضافہ کیا۔چوتھی وکٹ68رنزپرگری جب افتخاراحمد25رنزبناکررن آؤٹ ہوکر سرفراز احمد کا ساتھ چھوڑ گئے۔

پانچویں وکٹ76رنزپرگری جب کپتان سرفرازااحمد24رنزبناکرڈی سلواکی گیندپربولڈ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔85کے سکور پر عماد وسیم7رنزبناکرکاسن رجیتھا کی گیندپرڈی سلوکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے اوریہ پاکستان کی 6وکٹ تھی۔اس کے بعدکوئی بھی پاکستانی کھلاڑی سری لنکن باؤلرزکے آگے نہ ٹھہر سکا ۔آصف علی6،فہیم اشرف8،شاداب خان6،محمدعامرایک رن بناکرآؤٹ ہوئے۔سری لنکاکی جانب سے نوان پرادیپ اور ایسورو یوڈانا نے 3،3،ڈی سلوانے2اورکاسن رجیتھا انے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا ۔اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے اوشکافرنیڈو اور ایم ڈی ذشکاگنانے اننگزکاآغاز کیا۔سری لنکا نے اپنے پچاس رنز29گیندوں پربنائے۔ایم ڈی ذشکاگنانے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے32گیندوں پرایک چھکے اور8چوکوں کی مددسے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔سری لنکاکی پہلی وکٹ 84رنزپرگری جب ایم ڈی ذشکاگنا38گیندوں پر57رنزبناکرشاداب خان کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ120رنزپرگری جب اوشکافرنیڈوشاداب خان تھروپررن آؤٹ ہوئے۔تیسری وکٹ135رنزپرگری جب بنوکا راجا پکشا32رنزبناکرمحمد حسنین کی گیندپرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ153رنزپرگری جب داسن شناکا17رنزبناکرمحمدحسنین کی گیندپرعمراکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمدحسنین نے اپنی اگلی گیندپرشیہان جے سوریاکوآؤٹ کیا انکاکیچ احمدشہزادنے پکڑاانہوں نے2 رنزبنائے تھے۔محمدحسنین نے دومختلف اووروں میں تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کااعزازحاصل کیا۔

انہوں نے اننگزکے 16ویں اورکی آخری گیندپربنوکا راجا پکشاکوایل بی ڈبلیوآؤٹ کیااورپھر19ویں اوورکی پہلی اوردوسری گیندپر داسن شناکا اوریہان جے سوریاکوکیچ آؤٹ کرکے اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔پاکستان کی جانب سے محمدحسنین نے37رنزدے کر3اورشاداب خان نے35رنزدے کرایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں