زارا نور عباس

زارا نور عباس’ شہزاد شیخ’ یشما گل’سمیع خان’ علی طاہر ‘ارجمند رحیم’ زین افضل کا ”پھانس” پیش کردیا گیا

کھڈیاں خاص(عکس آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ہم نیٹ ورک کا منفردمقام ہے جس کی اہم ترین وجہ اس نیٹ ورک کی جانب سے پیش کئے جانے والے وہ ڈرامے ہیںجو معاشرے کے حساس موضوعات کو منظر عام پر لاتے ہیں۔ ماضی میں ہم نیٹ ورک نے متعدد معرکتہ آراء ڈرامے پیش کئے ہیں’ ہم ٹی وی کا نیا ڈرامہ سیریل ”پھانس ” بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو ہر ہفتے کی شب 8بجے ہم نیٹ ورک سے پیش کیا جائے گا۔مومنہ اینڈ دُریدپروڈکشنز کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامے کی ہدایات احمد کامران کی ہیں جب کہ مصنف ہیں ثمینہ اعجاز ۔ ڈرامے کے نمایاں اداکاروں میں زارا نور عباس’ شہزاد شیخ’ یشما گل’سمیع خان’ علی طاہر ‘ارجمند رحیم’ زین افضل اور دیگر شامل ہیں۔

”پھانس ”معاشرے کے ایک ایسے اہم مسئلے کی جانب اشارہ کرتا ہے جس سے عام طور پر لوگ نظریں چراتے ہیںاور اس پر بات کرنے سے بھی کتراتے ہیں ۔ ایسے لوگ متاثرہ افراد کو ہی قصور وار قرار دیتے ہیں اور انہیں خاموشی اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جب کہ ایسے گھریلو مسائل و حادثات بچوں کی زندگیوں اور شخصیت کو تباہ وبرباد دیتے ہیں۔ اس دلچسپ ڈرامے میں زارا نور عباس اور شہزاد شیخ نے انتہائی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ ڈرامہ بھی حسب سابق ناظرین کے ذوق پر پورا اترے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں