اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار فہد مصطفی نے کہا کہ کہ وہ ذاتی طور پر ایک نہایت سادہ انسان ہیں، انہوں نے بتاتا کہ گورے رنگ کے انجکشن لگانے اور سرجری کروانے کی خبرسراسر جھوٹ ہے اور سوشل میڈیا پر کی گئی تنقید پر جواب دینے کی بجائے خاموشی اخیتار کرتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ سادہ زندگی گزارنے کے قائل ہیں ا، لڑائی جھگڑے سے دور بھاگتے ہیں اور کوئی بات بری لگنے پر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ’’جیتو پاکستان‘‘ شو سے انہیں اتنی شہرت اور عزت ملے گی اور انہیں لوگ اتنا پیار دیں گے ۔ اداکار فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مشاورتی جمہوریت چین کی سوشلسٹ جمہوری سیاست کی ایک منفرد برتری ہے، چینی صدر
- چین اور ملائشیا ہمیشہ ایک دوسرے کے دوست اور مددگار رہے ہیں، چینی صدر
- چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے “آسمان میں لکھی:میری چین کی کہانی” نامی سرگرمی کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ اور چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر اتفاق
- فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج پر چین اور جاپان کے درمیان بات چیت میں پیش رفت