رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ کے منجمد بینک اکائونٹس بحال کیلئے دائر درخواست پر سماعت 22 فروری کو ملتوی

لاہور( عکس آن لائن) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے منجمد بینک اکائونٹس کو بحال کیلئے دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا ء کو 22 فروری کو دوبارہ بحث کے لئے طلب کرلیا۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس پر سماعت کی ۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اے این ایف حکام نے 4 مختلف بینک اکائونٹس منجمد کررکھے ہیں، قومی اسمبلی کا سیلری اکائونٹ بھی منجمد کیا گیا ہے، میری تمام جائیدادوں کو بھی منجمد کیا گیا ہے، بیک اکانٹس منجمد ہونے سے روزمرہ زندگی کافی مشکلات کا شکار ہیں،استدعا ہے عدالت میرے بینک اکائونٹس کھولنے کا حکم جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں