لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے شوبز میں گولڈن جوبلی مکمل کر لی ۔ اس سلسلہ میں ذوالقرنین حیدر کی رہائشگاہ پر کیک بھی کاٹا گیا ۔سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ریڈیو ،ٹی وی اور تھیٹر پر کام کرتے ہوئے پچاس سال کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے اور کامیابیاں ملنے پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ناروے میں پہلی ڈرامہ سیریل بنائی اور میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والا پہلا ایشیائی باشندہ ہوں ، میں اس کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ڈرامہ سیریلزبنا چکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکار ،رائٹر ، ڈائریکٹر اور پرڈیوسر بھرپور کامیابی سمیٹی ہیں اور مزید اب کوئی خواہش نہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین-فرانس تعاون عالمی امن و امان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، چینی میڈ یا
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ، مذاکرات کا آغاز ہوگیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہوگا، احسن اقبال
- اسحاق ڈار میری راہ میں رکاوٹ نہیں،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب