میاں اسلم اقبال

دنیا میں ہم نریندر مودی کا چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے، میاں اسلم اقبال

لاہور(عکس آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کسی اور ایجنڈے پر دھرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان نے نریندرمودی کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہم نریندر مودی کا چہرہ بےنقاب کرتے رہیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کسی اور ایجنڈے پر دھرنا چاہتے ہیں، مولاناصاحب بچوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مدرسے کے بچوں کو ڈنڈوں کے ساتھ آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، بچوں کو اشتعال دلانے سے انارکی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر کسی کو نہیں روک رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں