خواجہ آصف

خواجہ آصف کی ایک روز کی حاضری کی درخواست منظور ،جوڈیشل ریمانڈ میں 2مارچ تک توسیع

لاہور(عکس آن لائن)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنما خواجہ آصف کی ایک روز کی حاضری کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 2مارچ تک توسیع کر دی ۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے کیس کی سماعت کی عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ زیر حراست ملزم ہسپتال میں زیر علاج ہے

لہٰذا استدعا ہے کہ ایک روز کا حاضری سے استثنیٰ د یا جائے ۔خواجہ آصف کے وکلا ء نے خواجہ آصف کی میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں جمع کرائیںجس میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کا میو ہسپتال میں آپریشن ہے ،کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ آنے کے بعد خواجہ آصف کا آپریشن کیا جائے گا ۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مارچ تک توسیع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں