علی امین گنڈاپور

حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، علی امین گنڈاپور

سکردو/اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، مشکل معاشی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی یقینی بناءجا رہی ہے ، علماء نے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا ،گلگت بلتستان کی ترقی ، خوشحالی اور امن کے قیام میں علماء دین کا کلیدی کردار ہے ۔

جمعرات کو وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے سکردو میں مختلف مکاتب فکر کے علماءسے ملاقات کی ۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے ، مشکل معاشی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی یقینی بناءجا رہی ہے ۔انھوں نے کہاکہ علماء نے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا ،گلگت بلتستان کی ترقی ، خوشحالی اور امن کے قیام میں علماء دین کا کلیدی کردار ہے ، علی امین گنڈاپور نے تمام مکاتب فکر کو وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی اور کہاکہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں