حسن علی

حسن علی نے انڈین پریمئیر لیگ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا

لاہور(عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ایک انٹرویومیں فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ ہر پلئیر آئی پی ایل کھیلنا چاہتا ہے، یہ دنیا کی بڑی لیگوں میں سے ایک ہے اور اگر مستقبل میں موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا۔2008 میں ممبئی حملوں کے بعد سے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑی شریک نہیں ہوسکے۔

بھارتی حکومت نے لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے حصہ لینے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں شعیب ملک، شعیب اختر، کامران اکمل، سہیل تنویر، شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی افتتاحی ایڈیشن میں شریک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں