حارث رؤف

حارث رؤف اپنے اوپر ہونیوالی غیر منصفانہ تنقید سے بہت پریشان ہیں،خاندانی ذرائع

اسلام آباد (عکس آن لائن)خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ان دنوں اپنے اوپر ہونے والی شدید تنقید پر خاصے پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 20 نومبر کو ایک پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے دورے کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔رپورٹ کے مطابق 30 سالہ کرکٹر جس نے 4 سال قبل اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، ہر طرف سے ہونے والی غیر منصفانہ تنقید سے پریشان اور مایوں ہوگئے ہیں۔حارث رؤف ان دنوں نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے لیے کراچی میں موجود ہیں .

اور ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے ذہنی اور جسمانی لحاظ سے بہترین حالت میں رہنا چاہتے ہیں۔خاندانی ذرائع نے فاسٹ بولر کے حوالے سے کہا ‘حارث بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولرز پر تنقید کرنے والوں سے بہت ناراض ہیں، وہ لوگ جو کرکٹ کے بارے میں شاید ہی جانتے ہوں وہ بھی ان کی فارم پر تنقید کر رہے ہیں اور ورلڈکپ کے میچوں کے دوران ان کی مسلسل وکٹیں نہ لینے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔حارث کے قریبی ذرائع کے مطابق ‘ایک فاسٹ بولر کو ذہنی طور پر فٹ اور بڑے وقت کی کرکٹ کے لیے تیار ہونا ضروری ہے، حارث رؤف کے مطابق وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر صحیح حالت میں نہیں ہیں جہاں آپ کو پورے 5 دن چوکنا رہنا ہوتا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ حارث رئوف کا خیال تھا کہ انہیں ٹیسٹ اور دیگر بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار رہنے کے لیے کھیل کے مختصر ورژن (ٹی ٹوئنٹی) پر توجہ دینی چاہیے، اسی لیے انہوں نے صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ دورہ ا?سٹریلیا سے انکار کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں