تمباکو

تمباکو کی برآمدات میں ستمبر کے دوران 57.67 فیصد کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن) تمباکو کی برآمدات میں ستمبر کے دوران 57.67 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2019ء کے دوران تمباکو کی برآمدات کا حجم 138 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ اگست 2019ء کے دوران 326 ملین روپے مالیت کا تمباکو برآمد کیا گیا تھا۔

اس طرح اگست 2019ء کے مقابلہ میں ستمبر 2019ء کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 188 ملین روپے یعنی 57.67 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں