بلاول بھٹو زر داری

بلاول بھٹو زر داری کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی امیدواروں اور عوام کو مبارکباد

کراچی (عکس آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی امیدواروں اور عوام کو مبارکباد ددیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانگھڑ اور ملیر سے پیپلز پارٹی کی کامیابی پورے پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے، عوام نے دھونس اور دھاندلی کو مسترد کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں