بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ قوم کو اپنے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پائیدار امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان بارڈر کے علاقوں میں دہشتگرد حملوں میں اضافے کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں