لندن (عکس آن لائن)برطانیہ اور کینیڈا نے حکومت کا تختہ الٹنے پر میانمار کے حکمران جرنیلوں پر پابندیاں عائد کردیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے کہا کہ وہ تین جرنیلوں پر اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیاں عائد کرے گا جبکہ کینیڈا نے کہا کہ وہ 9 فوجی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ ہم اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر میانمار کی فوج کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا ازالہ اور عوام کے لیے انصاف کے حصول کا تقاضہ کریں گے۔برطانیہ میں جنتا کے رہنما من آنگ ھلاینگ پر پہلے ہی پابندیاں عائد تھیں جنہوں نے مسلم روہنگیا اور دیگر نسلی اقلیتی گروہوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں کا الزام عائد کیا تھا۔میانمار کی حکومت نے نئی پابندیوں پر فوری رد عمل ظاہر نہیں کیا۔فوج کے ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پابندیوں کی توقع کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عوام کے لیے چینی صدر کی مخلصانہ لگن
- امریکہ کی جانب سے بارہا یہ جھوٹ پھیلانا ناقابل قبول ہے کہ چین جنگ میں روس کی حمایت کرتا ہے، چینی نمائندہ
- برازیل اور چین نے ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، نا ئب صدر برا زیل
- چین کی معیشت اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں منتقل ہوگئی ہے، چینی صدر
- جنوبی افریقہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر چینی صدر کی رامافوسا کو مبارکباد