اینٹی کرپشن

اینٹی کرپشن کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

لاہور( عکس آن لائن )محکمہ اینٹی کرپشن کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کر الی ۔

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق راجن پور کے علاقے موضع راکھ فضل پور سے 197 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی جس کی مالیت دوکروڑ اڑتالیس لاکھ روپے ہے۔ با اثر قابضین عرصہ دراز سے صوبائی حکومت کی زمین پر قابض تھے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالشکور قیصرانی کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کر کے رقبہ واگزار کرایاجسے نمبردار کے سپرد کردیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق محکمہ مال کو قابضین سے تاوان کی وصولی کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں