دفتر خارجہ طلبی

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،احتجاجی مراسلہ حوالے

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 شہری شہید جبکہ 8 زخمی ہوئے، بھارتی اقدامات خطے کے امن و سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، شہید ہونے والوں میں 55 سالہ غلام قادر، 12 سالہ مریم بی بی اور 10 سالہ حیدر علی شامل ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ بانڈری پر جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ایسے اقدامات خطے کے امن و سلامتی کے لئے خطرناک ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں