دھاتوں

اکتوبر کی نسبت نومبر 2023 کے دوران برآمدات میں 4.39 فیصد کمی ریکارڈ

کراچی (عکس آن لائن)ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2023 کی نسبت نومبر کے دوران برآمدات میں 4.39 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر کے دوران 2 ارب 57 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں، اکتوبر 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے نومبر 12 ارب 17 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، گزشتہ ماہ نومبر کے دوران درآمدات کا حجم 4 ارب 46 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا، اکتوبر 2023 کی نسبت نومبر کے دوران درآمدات میں 8.31 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے نومبر درآمدات کا مجموعی حجم 21 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا، رواں مالی سال کے 5 ماہ میں تجارتی خسارے میں 33.59 فیصد کی کمی ہوئی، جولائی سے نومبر کے دوران ملکی برآمدات میں 1.93 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں