اوپن بیلٹ

اوپن بیلٹ کے مخالف اس کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں جس کیخلاف عمران خان نے اعلان جنگ کیا ہوا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں اس کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں جس کے خلاف عمران خان نے اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آج ہم پارلیمانی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جہاں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ عوامی نمائندے اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر پارلیمان میں آئیں گے یا خرید و فروخت کے ذریعے۔ انہوںنے کہاکہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں اس کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں جس کے خلاف عمران خان نے اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں