انفارمیٹک گروپ آف کالجز

انفارمیٹک گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام محلہ فاضل دیوان میں طلباءو طالبات اور والدین پی ٹی ایم کا انعقاد

کمالیہ( نمائندہ عکس آن لائن)انفارمیٹک گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام محلہ فاضل دیوان بالمقابل جناح پارک کمالیہ میں کیمپس میں پی ٹی ایم (Parents and Teacher Meeting) کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباءو طالبات اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے بچوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے اساتذہ سے گفتگو کی۔

کالج کے پرنسپل غضنفر علی کے مطابق PTMکیمپ انتہائی کامیاب رہا طلباءاور طالبات کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنی بچوں کی تعلیمی قابلیت کو بہتر بنانے کیلئے والدین نے اساتذہ کرام سے گفتگو و مشاورت کی ۔پی ٹی ایم کیمپ کے مثبت نتائج کو دیکھتے ہوئے کالج انتظامیہ نے مستقبل میں بھی والدین اور اساتذہ کے درمیان رابطے کو مزید فعال بنانے کیلئے اس قسم کے مزید پروگرام انعقاد کرانے کے عزم کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں