جوبائیڈن

امریکی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی،جوبائیڈن

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ خوشی ہے 13 اسرائیلی رہا ہو کر اپنے عزیزوں کے پاس پہنچ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش تھی پہلے مرحلے میں 50 سے زائد اسرائیلی رہا کرا لیے جائیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے 13 اسرائیلی یرغمالیوں میں خواتین شامل ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ بندی کے لیے خطے کے رہنمائوں سے فون پر بات کی گئی، امریکا جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کرایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں