صدرڈونلڈ ٹرمپ

امریکی عدالت نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کو قانونی قراردے دیا

واشنگٹن (عکس آن لائن ) امریکی عدالت نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کو قانونی قراردے دیا ہے۔امریکی عدالت کے جج نے رولنگ دی ہے کہ صدر کے مواخذے سے متعلق ڈیموکریٹس کی جانب سے انکوائری قانونی عمل ہے۔عدالت کی جانب سے محکمہ انصاف کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اسپیشل کونسل نے جو خفیہ شواہد جمع کیے ہیں وہ مواخذے کی تحقیقات کرنے والوں کے حوالے کر دیے جائیں ۔

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مواخذے کی کارروائی کے لیے تحقیقاتی عمل فریب ہونے کا موقف مسترد کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں