اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنےوالوں کےخلاف عدالتی کاروائی کی اپیل

نیویارک (عکس آن لائن ) اقوام متحدہ کے عراق تعاون مشنUNAMI نے عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کے خلاف عدالتی کاروائی کی اپیل کی ہے۔UNAMIکی سربراہ جینی ہینس پلاسچرٹ نے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں جاری مظاہروں کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں جینی نے مظاہروں میں پیش آنے والے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ “رپورٹوں کے مطابق 5 دن سے جاری مظاہروں میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس تشدد کا بند ہونا ضروری ہے”۔انہوں نے کہا ہے کہ مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں سے حساب پوچھا جانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں کرپشن، بیروزگاری اور ناکافی سول سروسز کی وجہ سے یکم اکتوبر سے مظاہروں کا آغاز کیا گیا جو ابھی تک جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں