راشد خان

افغان کرکٹر راشد خان کی سرجری، ہسپتال سے تصویر شیئر کردی

لندن (عکس آن لائن)افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے کمر کی سرجری کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر راشد خان نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے نظر آرہے ہیں۔اپنے پیغام میں راشد خان نے کہا کہ آپ لوگوں کی نیک خواہشات کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سرجری اچھی ہوئی، اب صحتیابی کی طرف گامزن ہوں اور میدان میں واپس آنے کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔سرجری پر مداحوں اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی جانب سے راشد خان کیلئے نیک خواہشات اظہار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ راشد خان کمر کی تکلیف کے باعث آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے دستبردار ہو گئے۔

لیگ اسپنر راشد خان نے بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنا تھی لیکن ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق راشد خان رواں برس بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے، کیونکہ وہ کمر کی تکلیف کا شکار ہیں۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی انتظامیہ نے ایونٹ کے لیے راشد خان کی عدم دستیابی کو ایک بڑا دھچکا قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں