مریم اورنگزیب

اشتعال انگیز گفتگو،مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

لاہور(عکس آن لائن) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں عدم حاضری پر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردئیے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی ۔مریم اورنگزیب پیش نہ ہوئیں ۔دوران سماعت سینئر لیگی رہنما میاں جاوید لطیف سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا ء کو مشاورت کرنے کی مہلت دے دی۔دوبارہ سماعت پر عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ۔

عدالت نے میاں جاوید لطیف سمیت دیگر کو بھی آئندہ سماعت پر 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔عدالت نے عدالت میں پیش ہونے رپ میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے اور مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کر لیا ۔مریم اورنگزیب ، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف تھانہ گرین ٹائون میں مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں