اسپیکر

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ایوان بالا کے رکن سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں مشاہد اللہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان ایوان بالا کے ایک فعال رکن تھے، ان کی وفات سے پارلیمان ایک متحرک سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے،مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر وڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں