اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک بڑا اقدام،قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی تک عام آدمی کو رسائی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ایک بڑا اقدام،قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی تک عام آدمی کو رسائی دینے کا فیصلہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے ایوان کی کاروائی کو عوام الناس کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا،

اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی نے عام آدمی کو اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی دیکھنے کے لیے ایک گیلری اور استقبالیہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا افتتاح اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر (آج) جمعہ کو کو دن 12 بجے اپنے دست مبارک سے کریں گے۔ جس میں ملک بھر سے کوئی بھی پاکستانی اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کاروائی دیکھا سکے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایوان کی کاروائی تک عام پاکستانی تک رسائی دینے کا مقصد ہے کہ عوام کو اپنے منتخب نمائندوں سے رابطوں میں آسانی پیدا ہو سکے، یہ ایوان عوام کے ووٹوں سے وجود میں آتا ہے اس تک عام آدی کی رسائی عوام کا حق ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے، پارلیمنٹ میں ایوان بالا اور ایوان زیریں پاکستانی عوام کے تمام حقوق کے ضامن ہیں، ان ایوانوں میں موجود عوامی نمائندے عوام کی نمائندگی کو احسن انداز میں ادا کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں