اسوزو کمپنی

اسوزو کمپنی کے ٹرکوں کی پیداوار میں اگست کے دوران58.37 ، فروخت میں 37.01 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) اگست 2019ء کے دوران اسوزو کمپنی کے ٹرکوں کی پیداوار میں58.37 فیصد جبکہ فروخت میں 37.01 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران اسوزو کمپنی کے ٹرکوں کی پیداوار 185یونٹ رہی جبکہ اگست 2019ء کے دوران اسوزو کمپنی کے ٹرکوں کی پیداوار 77یونٹس تک کم ہو گئی ۔

اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ میں اگست 2019ء کے دوران اسوزو کمپنی کے ٹرکوں کی پیداوار میں 108 یونٹ یعنی 58.37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاما کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران اسوزو کمپنی کے ٹرکوں کی فروخت 232 یونٹ رہی جو اگست 2019ء کے دوران 68 یونٹ تک کم ہو گئی۔اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ میں اگست 2019ء کے دوران اسوزو کمپنی کے ٹرکوں کی فروخت میں 184یونٹ یعنی 73.01فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں