آصف علی زرداری

آصف علی زرداری کی پی پی پی پنجاب کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی پی پی پنجاب کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پی پی پی پنجاب کے عہدیداران سے ملاقات کی جس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی پی پی پنجاب کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی ۔

صدر آصف علی زرداری نے پی پی پی عہدیداران سے پنجاب کے انتخابی حلقوں میں امیدواروں کے حوالے سے بھی بات چیت کی ۔اعلامیہ کے مطابق صدر آصف زرداری سے پی پی پی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید، حسن مرتضی، شہزاد چیمہ، ثمینہ خالد گھرکی، امتیاز صفدر وڑائچ و دیگر نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں صدر آصف زرداری کی پی پی پی پنجاب کے ڈویڑنل صدور سلیم حیدر، آصف بشیر بھاگٹ، تسنیم قریشی، عنایت علی شاہ، غلام فرید کاٹھیا، پی پی پی لاہور کے صدر اسلم گل، جمیل منج، سونیا خان، اعجاز احمد سماں ودیگر نے بھی ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں