ورلڈ کپ فائنل

آئی سی سی نے ورلڈ کپ فائنل کے آفیشلز کا اعلان کردیا

لاہور( عکس آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلیے آفیشلز کا آعلان کردیا۔بھارت میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کا فائنل کل (اتوار )کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔آئی سی سی نے فائنل کے لئے آن فیلڈ امپائر کے طور پر رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹلبرا کو مقرر کیا ہے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق فائنل میں جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔اعلامیے کے مطابق کرس گیفائی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں