چوہدری نثار

آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا، چوہدری نثار

راولپنڈی(عکس آن لائن)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی ہے،آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا۔چکری میں حلقہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے کہاکہ میری خدمت کے نشان حلقہ میں ہر جگہ موجود ہیں، میرے حمایتیوں کو میرے لئے ووٹ مانگنے میں کبھی شرمندگی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ مجھے عہدوں کا لالچ ماضی میں تھا اور نہ ہی اب ہے،اگر مجھے عہدے ہی چاہیے ہوتے تو جس دور میں جوبھی عہدہ کہتا مجھے ملتا مگرمیں نے کبھی اپنے ضمیر اور کردار کا سودا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا کل بھی موقف تھا اور آج بھی یہی ہے کہ میں بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا،انہیں اپنے دائیں بائیں یا پیچھے تو کھڑا کر سکتا ہوں مگر ان کے پیچھے کھڑا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ یہاں تو لوگ اپنے ضمیر کا سودا کر لیتے ہیں اور ہر جمعے نئی بارات سجا لیتے ہیں،میں حلقہ کے عوام کی دعائوں، ووٹ اورسپورٹ سے منتخب ہو کر پاکستان اور اس حلقے کی پسماندگی کو دور کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں