دیسی کشتیوں کے مقابلے

گوجرانوالہ ۔ دربار حضرت بابا غلام قادر قلندری چاہ سوئیاں والا کھوہ فضل پورہ شاہےن آباد میں دیسی کشتیوں کے مقابلے میں جیتنے والے پہلوان کا اعلان

گوجرانولہ4 جولائی(نمائندہ عکس آن لائن) نوجوان نسل میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کےلئے آستانہ عالیہ دربار حضرت بابا غلام قادر قلندری چاہ سوئیاں والا کھوہ فضل پورہ شاہین آباد میں دیسی کشتیوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں ڈویژن بھر سے پہلوانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی چوہدری عمران اسلم مہر‘چوہدری عمران مہر اور چوہدری ارشد مہر تھے جبکہ رانا اعجاز‘رانا خالد ودیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طارق ڈار پہلوان نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمےوں کی طرف راغب کرنا چاہےئے‘حکومت کا فرض ہے کہ وہ ملک مےں کھےلوں کے مےدان آباد کر کے نونہالان قوم کے مستقبل کو روشن بنائے۔ کشتیوں کے مقابلوں میں گلو پہلوان نے احمد شاہ پہلوان سےالکوٹی کو‘اللہ دِتہ پہلوان نے زےن بٹ پہلوان کو‘ قاسم پہلوان جٹ نے طوطی پہلوان کو ‘دانی پہلوان نے رانا علی پہلوان کو‘زبےر پہلوان نے زعان پہلوان کو‘بلو پہلوان نے رحمان پہلوان کو‘شےروز پہلوان نے خضر پہلوان کو ‘ لقمان پہلوان نے عثمان پہلوان کو‘ قاسم پہلوان نے حسےب پہلوان کو‘شکےل پہلوان نے پالوپہلوان کو‘رےحان پہلوان نے کالا پہلوان کو‘حسن علی پہلوان نے امےر علی پہلوان کو‘جانی پہلوان نے حسنےن پہلوان کو شکست دی۔ دنگل میں منصف کشتی کے فرائض ضےاءپہلوان کے بھانجے خلےفہ کالو پہلوان نے انجام دئےے۔دنگل کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔

کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں