لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی اسٹار کرکٹرز نے حمایت کردی ۔سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے کھلاڑیوں کے انتخاب میں شفافیت آنے کی امید ہے، ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی پی سی بی کا جرات مندانہ قدم ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ 6ٹیموں پر مشتمل آئندہ ڈومیسٹک سیزن قومی کرکٹ کے معیار میں بہتری لائے گا،
کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔سابق کرکٹر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے انتخاب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں مقابلے کی فضا بڑھے گی۔ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو کم از کم 3 سال دینے کا حامی ہوں۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ گذشتہ ڈومیسٹک اسٹرکچر میں خامیاں تھیں، نیا نظام کھلاڑیوں کے خوابوں کی تعبیر ہے، کوکابورا کے گیند کا استعمال قومی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کی تیاری میں مدد دے گا، سابق کرکٹر بازید خا ن کا کہا تھا کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پچز اور امپائرنگ کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے،پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اظہر علی کا کہنا ہے کہ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کی ڈومیسٹک سیزن میں شمولیت ایک دلچسپ امر ہوگا، سرفراز احمدڈومیسٹک سیزن کے لیے متوازی ٹیموں کے انتخاب سے معیاری کرکٹ کو فروغ ملے گا، امید ہے نیا نظام قومی کرکٹ کے لیے سودمند ثابت ہوگا ۔