غیر معیاری سلنڈر

پیرمحل:مسافر وین میں غیر معیاری سلنڈر نصب ،ڈرائیور حوالات پہنچ گیا

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن)مسافر وین میں غیر معیاری سلنڈر نصب ،ڈرائیور حوالات پہنچ گیا۔ہائی وے پیٹرولنگ پولیس چوکی بہار شاہ کے اہلکاروں نے محمد اکمل کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے مسافر وین نمبری LPT-7974میں غیر معیاری گیس سلنڈ رنصب کرنے پر ڈرائیور علی اصغرولد احمد علی سکنہ گوجرہ کو گاڑی سمیت حراست میں لیتے ہوئے متعلقہ تھانہ میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں