لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی اجلاس میں 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی تجویز سے متعلق خبروں کی تردید کر دی،
مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی تجویز سے متعلق خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی کوئی تجویز ن لیگ کے پارٹی اجلاس میں زیر غور نہیں آئی اور نہ ہی اس پر بات ہوئی،
ن لیگی رہنماﺅں نے 18ویں ترمیم سے متعلق اخبار میں شائع اس خبر کو جھوٹ قرار دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن 18ویں ترمیم میں تبدیلی پر غور کررہی ہے اور پارٹی کی منشور کمیٹی کو اس حوالے سے کئی تجاویز موصول ہوئیں جس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار کو نئی شکل دیے جانے کی تجویز بھی شامل ہے۔